Frequently Asked Questions - Urdu

مائن ریسکیو اینڈ سیفٹی
سیفٹی لیمپ
مائن گیسز
مائن وینٹیلیشن
مائن سیمپل ٹیسٹنگ لباٹری
 
مائن ریسکیو اینڈ سیفٹی - کانوں کے اندر حادثات سے بچائو اور حفاظت

ریسکیو ریکوری کے مقاصد کیا ہیں؟
ریسکیو ٹیم ممبران کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ تعداد کیا ہوتی ہے؟
ریسکیو کیپٹن کے فرائض کیا ہیں؟
ریسکیو اپریٹس کی کتنی اقسام ہیں؟
بریدنگ اپریٹس کے 4 نام کیا ہیں؟ انکا وزن اور وقت کیا ہے؟
کے ٹوٹل والو کتنے ہیں؟ BG-174 بریدنگ اپریٹس
کے ٹوٹل والو کتنے ہیں؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
کے بریدنگ بیگ کا حجم کیا ہے؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
کے آکسیجن سلنڈر کا حجم اور پریشر کیا ہے؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نام کیا ہے؟ CO2 Absorber
الکلی کارٹرج اور سوڈالائم کا فارمولا اور وزن کیا ہے؟
سے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ کتنی آکسیجن ملتی ہے؟  BG-04 بریدنگ اپریٹس
سیلف ریسکیوئر کا وزن، وقت اور حصوں کے نام کیا ہیں؟

سیفٹی لیمپ - حفاظتی لالٹین

اوپر جائیں
آئل فلیم سیفٹی لیمپ کا کیا کام ہوتا ہے؟
آئل فلیم سیفٹی لیمپ کے حصے بیان کریں؟
آئل فلیم سیفٹی لیمپ کی جالیوں کا مقصد بیان کریں؟
آئل فلیم سیفٹی لیمپ میں کون سا فیول استعمال ہوتا ہے؟
ملٹی گیس ڈ یٹکٹرلیمپ بکس کے حصوں کے نام کیا ہیں؟
ملٹی گیس ڈیٹکٹر پمپ کو کیسے چیک کیا جاتا ہے؟
ڈیٹکٹر ٹیوبز سے گیس کسطرح چیک کی جاتی ہے؟
پل موٹر میں لگے ہوئے سلنڈر کا حجم اورپریشر بیان کریں؟

مائن گیسز - کانوں کےاندر موجود گیسیں

اوپر جائیں
کان کے اندر پائی جانے والی گیسوں کے نام بتائیں؟
کان کے اندر پائی جانے والی گیسوں کو مائننگ زبان میں کیا کہا جاتا ہے؟
کوئلہ اور نمک کی کانوں میں کس قسم کی گیسیں پائی جاتی ہیں؟
کون سی گیسیں کوئلہ اور نمک کی کانوں میں مطلوب ہوتی ہیں؟
کون سی گیسیں کوئلہ اور نمک کی کانوں میں غیر مطلوب یا مہلک ہوتی ہیں؟
زہریلی اوردم گھٹنے والی گیسوں کے نام بتائیں؟
کان کی فضا میں نائٹروجن کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟
کان کی فضا میں آکسیجن کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟
آکسیجن کی کمی کانکنوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
میتھین کس طرح سے کانکنوں کی زندگی پر اثرانداز ہوتی ہے؟
کاربن مونوآکسائڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
کاربن ڈائی آکسائڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
گیس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے انسان پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ CO2
کی کمی کی وجہ سے انسان پر کیا اثرات ہوتے ہیں ؟ CO2
گیس کو چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ CO2
ہائیڈ روجن سلفائیڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
سلفر ڈائی آکسائیڈ کس طرح انسان پر اثر انداز ہوتی ہے؟

مائن وینٹیلیشن - کانوں میں ہوا کا گزر

اوپر جائیں
کے مقاصد کیا ہیں؟ (Mine Ventilation) مائن وینٹیلیشن
کی اقسام کیا ہیں؟ (Mine Ventilation) مائن وینٹیلیشن
مکینیکل وینٹیلیشن کے طریقے بیان کریں؟
کیوں لگائے جاتے ہیں؟ Regulators ہوا کا نظام درست کرنے کے لئے
ایئر کراسنگ کیوں کی جاتی ہے؟
سے کیا مراد ہے؟ (High Level) اور ھائی لیول (Low Level) لو لیول
ہوا کی مقدار معلوم کرنے کا طریقہ بتائیں؟
مائن کا رقبہ کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟
قدرتی وینٹیلیشن سے کیامراد ہے؟
کیوں لگائے جاتے ہیں؟ (Doors) مائن کے اندر دروازے
فریش ایئر بیس سے کیا مراد ہے؟ FAB
مائن کےاندر آگ لگنے کی وجوحات کیا ہیں؟
کوئلہ کی دھول کانکنوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟

مائن سیمپل ٹیسٹنگ لبارٹری

اوپر جائیں
مائن سیمپل ٹیسٹنگ لبارٹری کا کیا مقصد ہے؟
کوئلہ کی کانوں سے کس قسم کے صحت کی خطرات کا کھوج لگایا جاتا ہے اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے؟
کم روشنی کانکنوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
فضا میں نمی کی زیادہ مقدار (سیلن) اور گرمی کی شدت کے انسانی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟
شور کی بہت زیادہ مقدار کس طرح انسانی سرکرمیوں پر اثرانداز ہوتی ہے؟
پینے کے صاف پانی کے لئے کن چیزوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے؟

ریسکیو ریکوری کے مقاصد کیا ہیں؟

کان کے اندر پھنسے ہوئے کان کنوں کو تلاش کرکے باہر نکالنا۔
آگ کے بارے میں تحقیق کرنا اور اُسے بجھانے کی کوشش کرنا۔
مائن کو دوبارہ قابل استعمال بنانا اور مائن کی ونٹیسیلشن درست کرنا۔
 
ریسکیو ٹیم ممبران کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ تعداد کیا ہوتی ہے؟
ریسکیو ٹیم ممبران کی کم سے کم تعداد 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 ہوتی ہے۔
 
ریسکیو کیپٹن کے فرائض کیا ہیں؟
ایمر جینسی کی اطلاع ملتے ہی ہائیراتھارٹی کو اطلاع کرنا۔
ریسکیو ٹیم کو ایمر جنسی کا سامان لوڈ کرنے کا حکم دینا۔
مائن کے اندر ریسکیو ٹیم کی قیادت کرنا۔
مائن کی چھت اور آکسیجن کی کمی کو چیک کرنا۔
تازہ ھوا کا اڈا قائم کرنا۔
 
ریسکیو اپریٹس کی کتنی اقسام ہیں؟
ریسکیو اپریٹس کی دو اقسام ہوتی ہیں
کلوز سرکٹ اپریٹس، اوپن سرکٹ اپریٹس
 
بریدنگ اپریٹس کے 4 نام کیا ہیں؟ انکا وزن اور وقت کیا ہے؟
وقت 4گھنٹے وزن 15 کلو گرام BG-174 .1
وقت 4گھنٹے وزن 14.800 کلو گرام BG-04 .2
وقت 30منٹ وزن 980 کلو گرام Self Rescure .3
وقت کی کوئی قید نہیں لمبائی 25 تا 30 فٹ Fresh Air Line .4
 
کے ٹوٹل والو کتنے ہیں؟ BG-174 بریدنگ اپریٹس
.کے ٹو ٹل والو کی تعداد 7 ہوتی ہے BG-174
 
کے ٹوٹل والو کتنے ہیں؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
.کے ٹو ٹل والو کی تعداد 6 ہوتی ہے BG-04
 
کے بریدنگ بیگ کا حجم کیا ہے؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
کے بریدنگ بیگ کا حجم 5.5 لیٹر ہوتا ہے BG-04
 
کے آکسیجن سلنڈر کا حجم اور پریشر کیا ہے؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
کے آکسیجن سلنڈر کا حجم 2 لیٹراور پریشر200 بارہوتا ہے۔ BG-04
 
میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نام کیا ہے؟ CO2 Absorber
ہے۔ (NAOH+KOH)  میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نام پوٹاشیم ہائیڈروآکسائیڈ + سوڈیئم ہائیڈروآکسائیڈ CO2 Absorber
 
الکلی کارٹرج اور سوڈالائم کا فارمولا اور وزن کیا ہے؟
ہے۔ NAOH 50% + KOH 50% الکلی کارٹرج کا فارمولا
ہے۔ NAOH 42.50% + CAOH 42.50% + MOISTURE 15% سوڈالائم کا فارمولا
2.9kg  -  2.8kg وزن
 
سے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ کتنی آکسیجن ملتی ہے؟ BG-04 بریدنگ اپریٹس
آکسیجن 1.5 لیٹرفی منٹ سے 1.9 لیٹر فی منٹ۔
 
سیلف ریسکیوئر کا وزن، وقت اور حصوں کے نام کیا ہیں؟
سیلف ریسکیوئر کا وزن 980 گرام اور وقت 30 منٹ ہوتا ہے۔
1. Dust Filter,   2. Drying Agent,   3. Hopeclite    :حصہ جات
 
آئل فلیم سیفٹی لیمپ کا کیا کام ہوتا ہے؟
یہ کان کی فضا میں موجود میتھین اور آکسیجن کی کمی کا سراغ لگاتا ہے۔
اوپر جائیں
آئل فلیم سیفٹی لیمپ کے حصے بیان کریں؟
1. Found Assembly,   2. Globe Assembly,   3. Bonut Assembly
 
آئل فلیم سیفٹی لیمپ کی جالیوں کا مقصد بیان کریں؟
حرارت کو جذب کرنا اور شعلے کو روکنا
 
آئل فلیم سیفٹی لیمپ میں کون سا فیول استعمال ہوتا ہے؟
کلزا آئل (ایک حصہ کو کونٹ آئل ، تین حصے کیروسین آئل)،  کوکونٹ آئل،   کیروسین آئل
 
ملٹی گیس ڈ یٹکٹرلیمپ بکس کے حصوں کے نام کیا ہیں؟
1. Detector Pump, 2. Detector Tube
 
ملٹی گیس ڈیٹکٹر پمپ کو کیسے چیک کیا جاتا ہے؟
بند ٹیوب لگا کر پمپ کو پریس کیا جاتا ہے۔
 
ڈیٹکٹر ٹیوبز سے گیس کسطرح چیک کی جاتی ہے؟
ٹیوب کے دونوں سرے توڑکر پمپ میں لگا کر پریس کیا جاتا ہے۔
 
پل موٹر میں لگے ہوئے سلنڈر کا حجم اورپریشر بیان کریں؟
پل موٹر میں لگے ہوئے سلنڈر کا حجم 2.5 لٹر پریشر 200 بارہوتا ہے۔
 
کان کے اندر پائی جانے والی گیسوں کے نام بتائیں؟
(SO2) سلفرڈائی آکسائیڈ ،(H2S) ہائیڈروجن سلفائیڈ ،(CH4) میتھین ,(N2O) نائٹرس آکسائیڈ ,(N2) نائٹروجن  ،(O2) آکسیجن ،(CO) کاربن مونوآکسئیڈ ،(CO2) کاربن ڈائی آکسائیڈ
 
کان کے اندر پائی جانے والی گیسوں کو مائننگ زبان میں کیا کہا جاتا ہے؟
کو سٹنگ ڈیمپ کہا جاتا ہے۔ H2S  ،کو لافٹر ڈیمپ  N2O  ،کو فائر ڈیمپ CH4  ،کو بلیک ڈیمپ CO2  ،کو وائٹ ڈیمپ CO
 
کوئلہ اور نمک کی کانوں میں کس قسم کی گیسیں پائی جاتی ہیں؟
کوئلہ اور نمک کی کانوں میں دو قسم کی گیسیں پائی جاتی ہیں: 1۔ مطلوب گیسیں، 2۔ غیر مطلوب گیسیں۔
 
کون سی گیسیں کوئلہ اور نمک کی کانوں میں مطلوب ہوتی ہیں؟
آکسیجن اور نائیٹروجن مطلوب گیسیں ہیں۔
 
کون سی گیسیں کوئلہ اور نمک کی کانوں میں غیر مطلوب یا مہلک ہوتی ہیں؟
غیر مطلوب یا مہلک گیسیں ہیں۔ (SO2) سلفرڈائی آکسائیڈ ،(H2S) ہائیڈروجن سلفائیڈ ،(CH4) میتھین ،(N2O) نائٹرس آکسائیڈ ،(CO) کاربن مونوآکسئیڈ ،(CO2) کاربن ڈائی آکسائیڈ
 
زہریلی اوردم گھٹنے والی گیسوں کے نام بتائیں؟
زہریلی گیس CO اور CO2 دم گھٹنے والی گیس
اوپر جائیں
کان کی فضا میں نائٹروجن کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟
نائیٹروجن ایک جامد گیس ہے، آتش گیری کے عمل کو روکتی ہے اور کانوں میں اسکی قابلِ اجازت حد %78.11 ہے۔
 
کان کی فضا میں آکسیجن کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟
آکسیجن زندگی اور آتش گیری کے عمل کے لئے لازمی ہے۔  کانوں میں اسکی قابلِ اجازت حد %19.5 ہے۔
 
آکسیجن کی کمی کانکنوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
اگر کان کے اندر آکسیجن کا اِرتکاز اسکی قابلِ اجازت حد سے کم ہو جائے تو سانس لینے کا عمل تیز ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اسکی شَديد کمی کانکنان کی موت کا سبب بن جاتی ہے۔
 
میتھین کس طرح سے کانکنوں کی زندگی پر اثرانداز ہوتی ہے؟
یہ زہریلی نہیں لیکن آتَش پَذِير گیس ہے۔ اسکے دھماکہ کی رینج %5 سے %14 ہوتی ہے۔
 
کاربن مونوآکسائڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
یہ زہریلی گیس ہے اور انسان کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اسکی قابلِ اجازت حد %0.01 ہے۔
 
کاربن ڈائی آکسائڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
اگر کان کی فضا میں اس کا اِرتکاز قابلِ اجازت حد (%0.5) سے بڑھ جائے تو سانس لینے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
 
گیس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے انسان پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ CO2
انسان کے سا نس لینے کی رفتار زیادہ ہوجاتی ہے۔
 
کی کمی کی وجہ سے انسان پر کیا اثرات ہوتے ہیں ؟ O2
سانس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور چہرے کی رنگت نیلگوں ہو جاتی ہے۔
 
گیس کو چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ CO
ڈیجیٹل مونیٹر سے اور ملٹی گیس ڈیٹیکٹر سے
 
ہائیڈ روجن سلفائیڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
یہ زہریلی گیس ہے اور انسان کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اسکی قابلِ اجازت حد %0.001 ہے۔
 
نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ کس طرح انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
یہ ایک زہریلی گیس ہے اور سانس لینے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ اسکی قابلِ اجازت حد %0.0005 ہے۔
 
سلفر ڈائی آکسائیڈ کس طرح انسان پر اثر انداز ہوتی ہے؟
یہ زہریلی گیس ہے اور سانس لینے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ اسکی قابلِ اجازت حد %0.0005 ہے۔
اوپر جائیں
کے مقاصد کیا ہیں؟ (Mine Ventilation) مائن وینٹیلیشن
مائن میں تازہ ہوا کی آمدورفت،  زہریلی گیس کا اخراج،  کول ڈسٹ کا اخراج،  نمی اور گرمی کو کم کرنا،  کول فیس تک تازہ ہوا پہنچانا۔
 
کی اقسام کیا ہیں؟ (Mine Ventilation) مائن وینٹیلیشن
قدرتی وینٹیلیشن  اور  مکینیکل وینٹیلیشن
 
مکینیکل وینٹیلیشن کے طریقے بیان کریں؟
فورسنگ فین لگاکر،  ایگزاسٹ فین لگاکر۔
 
کیوں لگائے جاتے ہیں؟ Regulators ہوا کا نظام درست کرنے کے لئے
مائن کے اندر کام کرنے والے افراد کی تعداد کے مطابق ہوا کی مقدار کو پورا کرنے کیلئے ریگولیٹر لگائے جاتے ہیں۔
 
ایئر کراسنگ کیوں کی جاتی ہے؟
ہوا کے سرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے اےئر کراسنگ کی جاتی ہے تاکہ لولیول اور ہائی لیول کی گرم ہوا آپس میں مکس نہ ہو۔
 
سے کیا مراد ہے؟ (High Level) اور ھائی لیول (Low Level) لو لیول
لولیول سے ہوا داخل ہوتی ہے اور ہائی لیول سے ہوا خارج ہوتی ہے۔
 
ہوا کی مقدار معلوم کرنے کا طریقہ بتائیں؟
ہوا کی مقدار معلوم کرنے کیلئے مائن کے عرضی تراشے کا رقبہ کو ہوا کی رفتار سے ضرب دی جاتی ہے۔
 
مائن کا رقبہ کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟
(( فرش + چھت ) / 2 ) X اونچائی
 
قدرتی وینٹیلیشن سے کیامراد ہے؟
قدرتی ونیٹیلیشن سے مراد ہوا کا لولیول سے داخل ہو کر ہائی لیول سے قدرتی طور پر خارج ہونا ہے۔
 
کیوں لگائے جاتے ہیں؟ (Doors) مائن کے اندر دروازے
مائن کے اندر ہوا کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے دروازے لگائے جاتے ہیں۔
 
فریش ایئر بیس سے کیا مراد ہے؟ FAB
فریش ایئربیس سے مراد تازہ ہوا کا اڈاہے۔
 
مائن کےاندر آگ لگنے کی وجوحات کیا ہیں؟
میتھین کی زیادتی،  کول ڈسٹ،  کول آکیسڈیشن  اور  الیکڑک شارٹ سرکٹ
 
کوئلہ کی دھول کانکنوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
پیدا کرتی ہے۔ pneumoconiosis کوئلہ کی دھول کانکنوں میں پھیپھڑوں کی بیماری
اوپر جائیں
مائن سیمپل ٹیسٹنگ لبارٹری کا کیا مقصد ہے؟
کانکنان کے لئے اِطمینان بَخش کام کا ماحول پیدا کرنے، انکی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود کے لئے کوئلہ اور نمک کی کانوں میں موجود صحت کے خطرات کا کھوج لگانا اور ان کا تجزیہ کرنا۔
 
کوئلہ کی کانوں سے کس قسم کے صحت کی خطرات کا کھوج لگایا جاتا ہے اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے؟

:کوئلہ کی کانوں میں صحت کے خطرات ہیں

  • مہلک گیسیں
  • کوئلہ کی دھول
  • روشنی کی شدید کمی
  • شور
  • نمی کی زیادتی (سیلن) اور گرمی کی شدت
  • غیر محفوظ پینے کا پانی
 
کم روشنی کانکنوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
پیدا کرتی ہے۔ (Nystagmus) انتہائی کم روشنی ڈیلَہ کے پھَڑَکنے کی بیماری
 
فضا میں نمی کی زیادہ مقدار (سیلن) اور گرمی کی شدت کے انسانی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟
فضا میں نمی کا بہت زیادہ اِرتکاز اور گرمی کی شدت جسم میں پانی کی کمی، پٹھوں کا اکڑاؤ اور لُو لگنے کی حالت پیدا کرتی ہے۔
 
شور کی بہت زیادہ مقدار کس طرح انسانی سرکرمیوں پر اثرانداز ہوتی ہے؟
حد سے زیادہ شور اطلاع دہی اور خبر رسانی میں خلل پیدا کرتا ہے جسکا نتیجہ حادشہ کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ کانکنان میں ہائی  بلَد پَرَیشَر کی وجہ بھی بنتا ہے۔ مستقل طور پر حد سے زیادہ شور کا سامنا بہرا پن پیدا کرتا ہے۔ شور کی قابل اجازت حد 80 ڈی بی ہے۔
 
پینے کے صاف پانی کے لئے کن چیزوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے؟
بیکٹیریا کی آلودگی چیک کرنے کے لئے پانی کا خوردبینی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ پانی کی کثافت اور بھاری پن کی بھی پیمائش کی جاتی ہے۔