Safety Tips - Urdu

ابتدائی طبی امداد
ضروری اقدامقت
 

ابتدائی طبی امداد

زندہ یا مردہ کی پہچان کا طریقہ
بیہوش مریض کا ساںس بہال کرنے کا طریقہ
سے کیا مراد ہے؟ SAMPLE
سانپ کے کاٹنے پر فرسٹ ایڈ
سے کیا مراد ہے؟ CPR
کے چار طریقے CPR
میں دباؤ اور سانس دینے کا فارمولا CPR
کیا ہے اور کن تین مریضوں پر استعمال ہوتا ہے؟ RICE
کی اقسام (Fracture) فریکچر
چوکنگ والے مریض کو فرسٹ ایڈ دینے کے دو طریقے
زخم سے بہتا ہوا خون روکنے کا طریقہ
اوپر جائیں

 

زندہ یا مردہ کی پہچان کا طریقہ

نبض چیک کرنا،  سانس چیک کرنا،  سوئی یا پن ہتھیلی میں چبھو کر چیک کرنا۔

 
بیہوش مریض کا ساںس بہال کرنے کا طریقہ

 ،منہ کے ساتھ منہ لگا کر سانس بحال کرنا (Mouth to Mouth Method) .1

لمبے ہاتھ کھینچ کر۔ (Long Hand Method) .2

 
سے کیا مراد ہے؟ SAMPLE
S. Signs and Septum - A. Allergy - M. Medication - P. Previous Problem - L. Last Food or Drink - E. Event
 
سانپ کے کاٹنے پر فرسٹ ایڈ
متاثرہ جگہ کو خوب پانی سے دھونا، پٹی باندھ کر ڈاکڑ کے پاس لے جانا اور حوصلہ دینا۔
 
سے کیا مراد ہے؟ CPR

C. Cardio - P. Pulmonary - R. Resuscitation

یہ ایمرجنسی کی صورت میں ذندگی بچانے کا ایک طریقہ ہے جو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کسی مریض کا سانس یا دل کی دھزکن رک جائے۔ اس میں مریض کو منہ سے منہ لگا کر سانس دینا اور چھاتی پر دبائو ڈالنا شامل ہے۔ اس طرح  آکسیجن سے بھرپور خون تیزی سے دماغ تک پہنچتا ہے جس سے مریض کو ہوش میں آنے اور دل کو دوبارہ کام شروع کرنے میں مدد ملتی ہے

 
کے چار طریقے CPR
1. Mouth to Mouth Method, 2. Long Hand Method, 3. Silvester Method, 4. Schaefer Method.
 
میں دباؤ اور سانس دینے کا فارمولا CPR
دو دو کے سیٹ میں 30 بار سانس دینا اور 30 بار چھاتی پر پریشر دینا۔
 
کیا ہے اور کن تین مریضوں پر استعمال ہوتا ہے؟ RICE

R. Rest - I. Ice - C. Compression - E. Elevate

موچ آنا، چوٹ لگنا، پٹھے کا چڑھنا

 
کی اقسام (Fracture) فریکچر
1. Simple fracture, 2. Compound fracture, 3. Complicated fracture, 4. Commuted fracture, 5. Green stick fracture, 6. Impact fracture.
 
چوکنگ والے مریض کو فرسٹ ایڈ دینے کے دو طریقے
Abdominal Thurest کمر پر تھپکی دے کر،  شکمی دبائو
 
زخم سے بہتا ہوا خون روکنے کا طریقہ
انگو ٹھے سے دبا کر گاز رکھ کر پٹی کر دیں، خون نہ رکے تو اُسی کے اوپر ایک اورپٹی کر دیں۔
اوپر جائیں

ضروری اقدامات

مائن کی انسپکشن صرف آئیل فلیم سیفٹی لیمپ سے کریں تاکہ مائن میں آکسیجن کی کافی مقدار، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقررہ حد کا پتہ چل سکے۔
 
ساتھ لے جائیں تاکہ زہریلی گیس کا پتہ چل سکے۔ CO2 Detector کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی موجودگی والی کانوں میں
 
گرم جگہوں پر کام کرنے والے حضرات پینے کیلئے ٹھنڈا پانی جس میں 0.1 فیصد نمک موجود ہو استعمال کریں۔
 
ہالج استعمال کرتے وقت خیال رکھیں کہ ڈرم پر دو قسم کے علیحدہ علیحدہ کنٹرول موجود ہوں یعنی بریک اور دوسرا کتا۔
 
ہالج استعمال کرتے وقت رسہ اور رولرز کی دیکھ بھال کریں اور ان کو تیل یا گریس دیتے رہیں تاکہ رگڑ سے رسہ ٹوٹ نہ جائے۔
 
گرتی ہوئی چیزوں و پتھروں سے اپنے سر کو محفوظ رکھیں اورہیلمٹ پہنیں۔
 
ڈسٹ ماسک پہن کر کام کریں، پہاڑوں کے اندر اور باہر ڈرلنگ کرتے وقت ڈسٹ ماسک ضرور پہنیں۔
 
خبردار، مائن میں شعلہ نہ جلائیں۔ ما ئن میں ماچس یا شعلہ جلانے والی اشیاء لے جانا منع ہے۔ مائن کے اندر سگریٹ اور نشہ آور اشیاء کا داخلہ یا استعمال ممنوع ہے۔
اوپر جائیں
کام کے دوران بجلی کی تاروں سے ہوشیار رہیں۔
 
کان کے اندر مقررہ حد سے زیادہ وولیٹج استعمال نہ کریں۔ 220 وولٹ کرنٹ صرف اس مشینری کیلئے استعمال کریں جو ارتھ ہوئی ہو۔ باقی تمام جگہوں پر 12 وولٹ استعمال کریں۔
 
بجلی کی تاریں جن میں 220 وولٹ کرنٹ جاری ہو ان کا جوڑایک منظور شدہ بکس یعنی (فلیم پروف جائینٹ بکس) کے ذریعے لگائیں۔
 
کان سے یا معدنیات کی نکاسی کے وقت ایک سے زائد چھکڑوں کو رسے کے ذریعے یعنی جال سے ایک جان کر دیں۔ آخری چھکٹرے کے پیچھے کتا لگائیں۔
 
کوئلہ سے پیدا ڈسٹ یعنی گرد کی باضابطہ صفائی رکھیں تاکہ کان کنوں کے پھیپھٹرے محفوظ رہ سکیں اور مائن میں دھماکے کا خطرہ نہ رہے۔
 
کپٹروں میں آگ لگ جائے تو زمین پر کروٹ لیں، موٹا کمبل یا کپٹروں کے جتھے میں لپیٹ دیں تاکہ آگ تک آکسیجن نہ پہنچ سکے۔
 
ٹھہریے! ٹھہریے! بجلی سے چھیڑ چھاڑ اچھی نہیں۔ بجلی کا جھٹکا لگنے کی صورت میں ربٹر کے دستانے پہن کر متاثرہ شخص کو جدا کریں اور پھر منہ سے منہ لگا کر اس کا سانس بحال کریں اور ہوسکے تو نمک ملا پانی پلائیں۔
 
دھماکہ خیز اشیاء صرف منظور شدہ بارود قوانین کے تحت مائن میں لے جانے اور استعمال کی اجازت ہے۔ بارود لے جانے اور استعمال کرنے کیلئے صرف مینیجر سے منظور شدہ شخص ہی ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ مس فائر کی صورت میں متاثرہ جگہ پر جنگلا لگا کر داخلہ بند کردیں جو صرف منیجر کی اجازت سے کھلے گا۔
 
کان میں آگ والے سٹاپنگ سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں جب تک مینیجر تسلی نہ کرلے کہ آگ مکمل بجھ چکی ہے اور زہریلی گیسز مقررہ حد سےنیچے ہیں اور آکسیجن کم از کم 19% ہے۔ ورنہ گیس ماسک پہن کر کام کریں۔
 
اپنی حفاظت کیلئے مناسب بندوبست کریں۔ خطرناک جگہ پر مناسب تیاری کے بغیر جانے سے گریز کریں۔
 
کی چھت کے حالات کے متعلق ٹمبر مین کو باخبر کریں تاکہ فیس کی چھت کی حفاظت کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔ (Face) کان کن حضرات پر لازم ہے کہ فیس
 
تجربہ کار کان کن مائن کی چھت کی نگرانی، آواز اور تھرتھراہٹ پر بھی انحصار کر تے ہیں۔
 
چھت گرنے کی جگہ کی صفائی سے پہلے وہاں عارضی حفاظتی اقدامات کر لیں۔
 
حادثے کی تحقیقات ضروری ہیں۔ حادثہ کیوں اور کیسے رونما ہوا اس بارے میں جانچ پٹرتال کریں تاکہ آئندہ حادثات سےبچاؤ کیا جاسکے۔